24 جون 2014 - 15:06
داعش کے بارے میں امریکی صدر کا اعتراف

امريکي صدر باراک اوباما نے دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے ميں عاجزي کا اعلان کيا ہے -

ابنا: امريکا کے صدر باراک اوباما نے سي اين اين سے انٹرويو ميں دہشتگرد گروہ داعش کي سرگرميوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا امکان پاياجاتا ہے کہ داعش گروہ مزيد اسلحے حاصل کرکے شام اور عراق کے ساتھ اردن کو بھي اپني جولانگاہ ميں تبديل کردے -

باراک اوباما نے کہا کہ داعش اور القاعدہ سے وابستہ ديگر دہشتگرد گروہوں کي طاقت بڑھ سکتي ہے جس سے خطے کے سبھي ملکوں کي سلامتي خطرے ميں پڑ جائے گي -
انہوں نے کہا کہ امريکا، مشرق وسطي ميں اکيلے اس انتہا پسند دہشتگر گروہ کے مقابلے کے لئے نہيں اٹھ سکتا-
امريکي صدر باراک اوباما نے کہا کہ عراقي عوام سر انجام داعش کو مسترد کرديں گے ليکن يہ گروہ امريکا کے لئے طويل الميعاد خطرہ شمار ہوتا ہے -
امريکي صدر باراک اوباما نے يہ بيان ايسي حالت ميں ديا ہے کہ تکفيري دہشتگرد گروہ داعش کي تشکيل اور تقويت ميں امريکا نے بنيادي کردار ادا کيا ہے اور شام ميں بشار اسد کي حکومت گرانے کے لئے امريکا نے اپنے علاقائي اتحاديوں خاص طور پر سعودي حکومت کے ذريعے داعش کي بھر پور مالي اور اسلحہ جاتي مدد کي ہے -
اس کے علاوہ امريکا کے فوجي ماہرين نے دو ہزار بارہ ميں اردن ميں داعش کے اراکين کو فوجي ٹريننگ دي ہے -
.......

/169