24 جون 2014 - 13:56
داعش کو اسرائیل کی حمایت حاصل ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز عالم دین نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت اور بعض عرب ممالک عراق و شام میں داعش کی کاروائیو ں کی حمایت کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین اور ماہرین اسمبلی کے رکن علی اکبر گہراشی نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت اور بعض عرب ممالک عراق و شام میں داعش کی کاروائیوں کی حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش مغرور و سامراجی طاقتوں کا ایک ہتھیار ہے جس کے ذریعے یہ ممالک مسلم دنیا میں فرقہ واریت اور خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

مذہبی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو شام میں شکست ہوئی ہے اور عراقی قوم بھی دہشتگردوں کو منھ توڑ جواب دے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲