ابنا:اسرائیلی ذرائع کے مطابق، یہ حملے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیے گئے۔
علاقے میں صیہونی جنگی طیاروں اور ٹینکوں نے شامی فوج کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا۔
یہ حملے اتوار کے روز ایک راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی کی ہلاکت کے بعد کیے گئے، اسرائیل نے دعوی کی کیا ہے کہ یہ راکٹ شامی علاقے سے فائر کیا گیا تھا جس کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔
ایک فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ "اسرائیلی فوج نے شامی علاقے سے گذشتہ روز اسرائیلی سرحد کی جانب فائر ایک راکٹ حملے میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی کارروائی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں میں واقع نو شامی فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے۔
واضح ہو کہ شام میں جاری بحران میں اسرائیل اور اس کے حامی ممالک غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کو بڑے پیمانے پر ہتھیاروں سمیت تمام طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
تکفیری دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے اسرائیل اس طرح کے بہانے بنا کر وقتا فوقتا شامی فوج کے ٹھکانوں کو ہدف قرار دیتا رہا ہے۔
.......
/169