اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حکومت برطانیہ کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف اس ملک کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان مظاہروں کے دوران حکومت برطانیہ کے خلاف شدید نعرے لگائے گئے۔ لندن میں مظاہرین نے بی بی سی کی عمارت کے سامنے سے برطانوی پارلیمنٹ تک ایک بڑی ریلی بھی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت برطانیہ کی جانب سے شام اور عراق میں مداخلت جیسی جنگوں میں ملک کا خاصا بڑا بجٹ صرف کئے جانے پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا۔قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام اور مختلف شعبوں کے ملازمین و کارکنوں نے اس قسم کے مظاہروں کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲