21 جون 2014 - 13:16
روسی فوج جنگ کے لئے الرٹ

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملک کے مرکزی علاقوں میں تمام فوجی یونٹوں کوجنگ کے لئے الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے آج اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کے ہائي الرٹ ہونے کے حکم پر آج صبح مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے سے عمل شروع ہوا ہے گذشتہ روز کرمیلن نے اس بات کی تائید کی تھی کہ اس نے یوکرین سے ملحقہ سرحد پر فوج کی چوکسی بڑھادی ہے۔ روسی فوج کے ایک عہدیدار نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ملک میں فوجی آمادگي کی مشقیں، کہ جس میں سیبریا اور اورال کے علاقوں سے مختلف علاقوں میں فوجیوں کو بھیجنے کا عمل شامل ہے ، روس کے تمام علاقوں میں شروع ہوگئ ہیں۔

.......

/169