21 جون 2014 - 12:59
نئی حکومت وقت مقررہ پر تشکیل دی جائے

عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے عراق میں مقررہ وقت کے اندر نئی حکومت تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: آیۃ اللہ سیستانی نے جمعے کے روز سیاسی گروہوں سے، اختلافات سے گریز کئے جانے کی سفارش کرتے ہوئے عراقی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت میں نئی حکومت تشکیل دے۔ عراق کے اس مرجع عالیقدر نے عراقیوں میں قومی اتحاد کے تحفظ کو ضروری قرار دیا اور تمام توانا افراد کی جانب سے داعش گروہ کے خلاف عراقی فوج کی جنگ میں تعاون کئے جانے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ عراق کے مرجع عالیقدر آیۃ اللہ سیستانی کی اس اپیل کے بعد عراقی عوام کی جانب سے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف عراقی فوج کی جنگ میں رضاکارانہ طور پر وسیع پیمانے پر شرکت کی جارہی ہے۔ عراق کے اس مرجع عالیقدر نے ملک کے دفاع کو واجب کفائی قرار دیا ہے اور عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تاہم قانون سے ہٹ کر کوئی بھی مسلح اقدام کرنے سے گریز کریں۔

.......

/169