21 جون 2014 - 12:50
اخوان المسلمین کے 639 رہنماوں کو پھانسی کی سزا

مصر میں صوبہ المنیا کی عدالت نے اخوان المسلمین کے 639 رہنماوں اور کارکنوں کی پھانسی کی سزا کافیصلہ سنایا ہے۔

ابنا: مصر میں صوبہ المنیا کی عدالت نے اخوان المسلمین کے 639 رہنماوں اور کارکنوں کی پھانسی کی سزا کافیصلہ سنایا ہے۔ اس عدالت نے 39 ملزموں کو بری کردیا ہے۔ الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق اس عدالت میں اخوان المسلمین کے مقدمے کی سماعت کڑے حفاظتی انتظامات میں ہوئي۔ عدالت کے اطراف بکتربند گاڑیاں اور بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کی گئي تھیں، ملزمان پر جلاؤ گھیراو، تخریب کاری، ہتھیاروں کی چوری اور سرکاری اموال کو تباہ کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس جون میں منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد فوج کے سربراہ الیسیسی نے فوج سے کنارہ کشی اختیار کرکے صدارتی انتخابات میں شرکت کی اور اب وہ مصر کے صدر ہیں۔

.......

/169