ابنا: رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کی سکریٹری ہیلگا اشمید کے ساتھ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات کے چوتھے دن مذاکرات کئے ۔ یہ مذاکرات گروپ پانچ جمع ایک کے اندرونی سطح کے اجلاس کے بعد انجام پائے جس میں ایران کی جانب سے پیش کردہ مسائل کا جائزہ لیا اور اب گروپ پانچ جمع ایک اپنے اندرونی سطح پر صلاح و مشورے کے بعد اپنے نظریاتسے ایرانی وفد کو آگاہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے درمیان مذاکرات انجام پائے ۔ جواد ظریف اور اشٹائن کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک بات چیت جاری رہی ۔ ایران اور گروپ 1=5 نے کل سے جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے متن تحریر کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
.......
/169