18 جون 2014 - 14:43
داعش کے انساینت سوز مظالم، کرگل میں احتجاجی مظاہرے

تکفیری دہشتگردوں کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

ابنا: عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس سلسلے میں مرکزی جلوس کرگل کی جامعہ مسجد سے نکالا گیا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینی پارک پر اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی جلسے میں کرگل کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلباء اور طالبات نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کرگل کے معروف عالم دین شیخ محمد محقق اور امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے وائس چیئرمین محمد باقر پشکم نے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سیستانی کے فتوٰ ی کو سراہا اور عراق کی مظلوم عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے تکفیری گروہ داعش کی حمایت کرنے پر مغربی ممالک، غاصب صہیونی حکومت اور اسکے عرب ساتھیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نجف اشرف، کربلائے معلیٰ، کاظمین، سامرہ، بغداد اور دیگر اسلامی مراکز کی حفاظت کے لئے عالمی برادری عملی اقدامات کرے اور اقوام متحدہ، اسلامی کانفرنس اور دیگر عالمی ادارے ان مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ مقررین نے اس موقع پر عراق میں نبرد آزما فوجی جوانوں اور عراقی شہریوں کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

.......

/169