18 جون 2014 - 09:33
جامع معاہدے کے متن کی تیاری کاآغاز

ایران کی مذاکراتی ٹیم کے اعلی مذاکرات کار سید عباس عراقچي نے اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بدھ کے دن جامع معاہدے کا متن تیار کر لیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم کے اعلی مذاکرات کار سید عباس عراقچي نے اسلامی جمہوریہ  ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ  بدھ کے دن جامع معاہدے  کا متن تیار کر لیا جائے گا۔
ارنا  کی رپورٹ  کے مطابق سید عباس عراقچی نے گذشتہ روز گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے ساتھ پانچویں مرحلے کے مذاکرات کے بعد اس امید کااظہار کیا  ہے کہ طرفین بیس جولائی تک کسی  نتیجہ تک پہنچ جائیں گے ۔عراقچی نے یہ بھی  کہا  طرفین کے مواقف میں کوئی خاص تبدیلی  نہیں  آئی اور مذاکرات اچھے ماحول میں منعقد ہوئے اور اہم بات  یہ ہے کہ طرفین معاہدے کے آخری نتجے تک پہنچنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۵۲

لیبلز