ابنا: بوليويا کے صدر اوو موراليس نے جن کا ملک اس وقت گروپ ستر کا صدر ہے روس سے کہا ہے کہ وہ قوموں کے مفيد اہداف کو عملي جامہ پہنانے کے لئے اس گروپ ميں شامل ہوجائے ۔ بوليويا کے صدر نے کہاکہ باہمي تعاون دنيا کي سبھي قوموں کے لئے ضروري ہے ۔
بوليويا کے صدر موراليس نے اس سے پہلے بھي اميد ظاہر کی تھی کہ روس گروپ ستر کے اجلاس ميں جو ترقي پذير ملکوں کا سب سے بڑا گروپ ہے شرکت کرے گا۔ بوليويا کے صدر نے تو يہ بھي پيشکش کي تھي کہ اس گروپ کا نام تبديل کرکے ستر پلس چين و روس رکھ ديا جائے گا ۔بوليويا کے صدر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کو اپني سرگرمياں بند کرديني چاہئيں کيونکہ يہ ادارہ اب ملکوں کےدرميان تنازعات کو حل کرنے ميں امن قائم کرنے کي توانائي کھوچکا ہے ۔
.......
/169