16 جون 2014 - 10:55
مجلس اعلائے اسلامی عراق کی نئی فوج عاشورا بٹالین

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلہ کرنے کےلئے ہزاروں افراد پر مشتمل فوج تشکیل دی ہے۔

ابنا: نھرین نیٹ کی رپورٹ کے مطابق مجلس اعلی کے رہنما علاء الموسوی نے کہا کہ بزرگ مرجع تقلید آيت اللہ العظمی سیستانی کے حکم پر عاشورا بٹالین بنایا جارہا ہے جس میں پچاس ہزار رضا کار افراد شامل ہوں گے۔ علاء الموسوی نے کہا کہ رضاکار افراد کو ٹرینگ دینے کے بعد فوج میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج جہاں جہاں بھی ضرورت پڑے گی ملک کا دفاع کرے گي۔ ادھر عراق کے نائب صدر محمد خزاعی نے کہا ہے کہ فوج کے ساتھ رضا کار افراد موصل، تکریت، صلاح الدین اور الانبار میں دہشتگردوں کے ساتھ جنگ کررہے ہیں۔ ادھر کردستان پیٹریاٹیک یونین کے نائب سربراہ برہم صالح نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کےلئے تمام گروہوں اور پارٹیوں کو متحد ہوجانا چاہیے۔

.......

/169