اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق صوبہ صلاح الدین کے الاسحاقی علاقے کو داعش دہشتگردوں سے آزاد کرالیاگیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق عراقی فوج نے آج صبح شمالی عراق کے علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پرفوجی آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ پورے علاقے کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کردیاجائے ۔ درایں اثنا عراقی فوج نے شمالی بغداد کے تکریت علاقے میں بڑا آپریشن کرکے داعش دہشتگردگروہ کے مفتی صقرالناصری کو ہلاک کردیا۔ ادھر شہر سامرا میں ایک فوجی کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ فوج اور پولیس کےمزید دستے شہر میں داخل ہوگئے ہيں اور دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔ عراقی وزيراعظم نوری المالکی نے جمعہ کے دن تاکید کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ پورے ملک کو داعش کے دہشتگردوں کے وجود سے پاک کردیاجائےگا۔
...................
242