14 جون 2014 - 14:24
علمائے بحرین کا اقوام متحدہ کے نام احتجاجی خط

علمائے بحرین کی اسلامی کونسل کے سربراہ مجید المشعل نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نام ایک احتجاجی خط ارسال کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق علمائے بحرین کی اسلامی کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں آل خلیفہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر تنقید کرتے ہوئے حکومت کی غیرمنطقی پالیسیوں کا سلسلہ روکے جانے کا مطالبہ کیاہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام اس خط پر بحرین کے دوسو بیاسی علماء نے دستخط کئے ہیں۔ المشعل نے کہا کہ بحرین کے سب سے بڑی مذہبی ادارے، علماء اسلامی بحرین کونسل کی تحلیل، اڑتیس مسجدوں کی شہادت، بیس سے زيادہ مسجدوں اور امامبارگاہوں کونقصان پہنچایاجانا اور قبائلی امتیازی سلوک آل خلیفہ کی جملہ غیرمنطقی پالیسیاں ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین کی ڈکٹیٹرآل خلیفہ حکومت شہریوں پر مذہبی مظالم اور جارحانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے علماء بحرین کی اسلامی کونسل کے اراکین کونشانہ بنائے ہوئے ہے۔

.......

/169