اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھشتگرد گروہ داعش نے گذشتہ روز عراق کے صوبے نینوا کے شہر موصل کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اس شہر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کردیا ہے۔ دوسری جانب حریّت نیوز نے ترکی کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے، کہ دھشتگرد گروہ داعش نے موصل شہر کی اہم عمارتوں پر قبضہ کر داعش کا پرچم لگادیا ہے۔ دوسری جانب عراق و شام میں اسلامی حکومت سے موسوم دھشتگرد گروہ داعش نے موصل شہر کے ساتھ ساتھ عراق کے شمالی شہر کرکوک کے بھی بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ جبکہ تکریت شہر کے بھی بعض علاقے دھشتگرد گروہ داعش کے قبضے میں چلے گئے ہیں۔
12 جون 2014 - 04:20
News ID: 615342
دھشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے موصل شہر میں ترکی کے قونصل جنرل کو اغواء کرلیا ہے۔