10 جون 2014 - 09:41
ایران کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات پر امریکہ کی تاکید

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست جوہری مذاکرات کی ضرورت تھی .

ابنا: امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست جوہری مذاکرات کی ضرورت تھی اسلئے کہ چند جانبہ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت ناکافی رہی ہے۔امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ فریقین کے درمیان براہ راست دو طرفہ مذاکرات میں مختلف موضوعات کے بارے میں تفصیل سے گفتگو ہوئی۔واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کے دائرے میں جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان کل براہ راست مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

.......

/169