ابنا: رپورٹ کےمطابق عدنان دمیری نے آج صیہونی وزیراعظم کو فلسطینی کالونیوں پرحملے کےلئے صیہونیوں کو ترغیب دلانے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی کابنیہ دہشتگردوں کی حامی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی کالونیوں کے یہودی، اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے غرب ارد اور مشرقی بیت المقدس کے مختلف علاقوں کے فلسطینیوں پر حملہ کرکے ان کےباغات تباہ اور زمینوں پر قبضہ کرلیتے ہیں۔ فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان عدنان دمیری نے فلسطین کی قومی حکومت کے خلاف نتن یاھوکے بیانات پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ نتن یاھو اور ان کی کابینہ کے اراکین فلسطین کی قومی حکومت کوناکام بناناچاہتے ہیں لیکن وہ اس میں ہرگز کامیاب نہيں ہوں گے۔
.......
/169