8 جون 2014 - 14:58
تکفیریوں کے ساتھ جنگ، عراقی فوج کامیاب

مشرق وسطی کے مسائل کے ماہر نے عراق میں تکفیریوں کے فتنوں کے خاتمے کے لئے عراقی فوج کی کوششوں کوموثر قراردیا۔

ابنا: مشرق وسطی کے مسائل کے ماہر نے عراق میں تکفیریوں کے فتنوں کے خاتمے کے لئے عراقی فوج کی کوششوں کوموثر قراردیا۔ مشرق وسطی کے مسائل کے ماہر حسن ھانی زادہ نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار ایران میں" تکفیریوں کے ساتھ ہمسایہ ملکوں کی فیصلہ کن جنگ"  کے زیر عنوان لکھاہے کہ شہر سامراء پردہشت گرد گروہ داعش کا حالیہ حملہ ، ایک مذہبی اور قبائلی فتنے کو بھڑکانے کے لئے کیا گيا تھا ۔ اس ماہر کے مطابق اس حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدر آمد ایسے حالات میں کیا گيا کہ  داعش گروہ نے شام میں پے در پے شکست کھانے کے بعد، عراق کے صوبۂ الانبار میں اپنا ٹھکانہ منتقل کرلیا ہے اور اس کوشش میں ہے کہ عراق کے بعض حصوں پر تسلط حاصل کرکے وہاں کے مذہبی شہروں منجملہ سامراءکو اپنے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنائے ۔

.....

/169