7 جون 2014 - 17:00
امریکی سارجنٹ طالبان کا ٹرینر بن گیا

امریکہ کی جاسوسی کی تنظیم کی بعض دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے میں موجود ایک امریکی سارجنٹ نے طالبان گروہ کے افراد کو فوجی تربیت دی ہے۔

ابنا: اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جاسوسی کی تنظیم کی ایک خفیہ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ سارجنٹ بو برگڈال نے افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں 2009 میں گرفتاری کے بعد سے ہی اس گروہ کے افراد کو فوجی تربیت دینا شروع کردی تھی اور طالبان گروہ کے افراد نے اس امریکی سارجنٹ سے مختلف ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی ٹرئینگ حاصل کی ہے۔ ان دستاویزات کے مطابق اس امریکی سارجنٹ نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنا نام مجاہد رکھا ہے۔ یہ خبر ایسی صورت حال میں سامنے آئی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک 2001 میں افغانستان پر حملے کامقصد امن کی برقراری اور طالبان کے ساتھ مقابلہ کو قرار دے رہے ہیں۔
.......

/169