اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لئے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ بھرپور مذاکرات شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔ محمد جواد ظریف نے آج کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کو نتیجہ خیز بنانے کے مقصد سے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک میں آمادگي کی ضرورت ہے اور اگر مقابل فریق آمادہ ہو، تو نتیجے تک پہنچا جا سکتا ہے۔ محمد جواد ظریف نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے آئندہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ یہ مذاکرات، بہت سخت اور دشوار ہیں۔ دوسری جانب ایران کے سینئر ایٹمی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ویانا میں آئندہ دنوں میں انجام پانے والے ایٹمی مذاکرات کے آغاز سے قبل ہی، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے، بعض ممالک، دوطرفہ مذاکرات کریں گے ۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے آج کہا کہ اس ہفتے، اور ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ دور کے مذاکرات کے آغاز سے پہلے ہی، سکریٹریز کی سطح پر مذاکرات انجام پائیں گے ۔ ایران کی ایٹمی ٹیم کے مذاکرات کار اور ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان مذاکرات کے وقت اور جگہ کا عنقریب ہی اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کا اگلا دور 16 سے 20 جون تک ویانا میں منعقد ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲