7 جون 2014 - 16:05
اخوان المسلمین کا اعلان: السیسی کے کسی بھی فیصلے پر عمل نہيں کريں گے

مصر کے اخوان المسلمین گروپ نے اس ملک کے تمام انقلابی اور قومی گروہوں سے باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ جدو جہد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المصریون ویب سائٹ کے مطابق اخوان المسلمین کی فوجی شاخ "آزادی و انصاف پارٹی" نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ملک کے نئے صدر عبد الفتاح السیسی کے کسی بھی فیصلے اور احکام پر عمل نہيں کريں گے۔ اس بیان سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ گروہ اخوان المسلمین، مصر کےمنتخب صدر محمد مرسی کی دوبارہ اقتدار میں  واپسی تک  موجودہ حکومت کی مخالفت جاری رکھے گا۔ اس بیان کے مطابق انقلابیوں کو شکست دینے میں کودتا کرنے والے مشکل میں پھنس گئے ہیں یہاں تک کہ انتخابات میں السیسی کی کامیابی کا اعلان بھی حالات کو انقلابیوں کے حق میں تبدیل نہیں کرسکے گا۔ واضح رہے کہ مصر کےالیکشن کمیشن نے گذشتہ منگل کو صدارتی انتخابات میں عبدالفتاح السیسی کی کامیابی کا اعلان کرتےہوئے کہا تھا کہ انہیں 96 فیصد  سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہيں۔ السیسی کی حلف برداری کی تقریب کل ہونا طے پائی ہے جبکہ اس ملک کے مختلف طبقات کے عوام نے ان انتخابات کو نمائشی قرار دیتے ہوئے اسے ایک ڈھونگ قرار دیا ہے اور وہ، بلا قید وشرط السیسی کے اقتدار سے علیحدگی کے خواہاں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز