ابنا: شام کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ شام کا صدارتی انتخاب، ملک کی تاریخ میں ایک عظیم موڑ ہے۔ وائل الحلقی نے زور دے کر کہا کہ ملک کے عوام نے ووٹنگ کے دوران جمہوریت کا بہترین نمونہ پیش کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ شام کے انتخابات میں عوام کی موجودگی پوری دنیا میں جمہوریت کا نمونہ بن سکتی ہے۔
دوسری جانب انتخابات میں کامیابی کے بعد شام کے صدر بشار اسد نے انتخابی نتائج کو شام میں نئے باب کا آغاز قرار دیا ہے۔
.......
/169