7 جون 2014 - 07:26
فلسطینی خواتین پر صیہونیوں کا وحشیانہ تشدد

غاصب صیہونی حکومت کے سپاہیوں نے مظاہرہ کرنے والی فلسطینی عورتوں پر حملہ کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الاقصی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج غرب اردن میں  فلسطینی عورتوں نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کيے جنہیں منتشر کرنے کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے سپاہیوں نے ان عورتوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی عورتیں اپنے گرفتار شدہ اسیروں کی رہائی کے لئے مظاہرہ کر رہی تھیں۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے چوالیس دن پہلے دو سو فلسطینی شہریوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر لیا تھا اور ان قیدیوں کو بغیر کسی مقدمے کے جیل میں قید کیا ہوا ہے۔ گرفتار فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف جیل میں ہڑتال کر رکھی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز