7 جون 2014 - 07:13
شمالی وزیرستان :ٹی ٹی پی کمانڈر عاشق محسود واصل جہنم

کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر عاشق اللہ محسود،شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں ارمز میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے واصل جہنم ہوگیا۔

ابنا: شمالی وزیرستان: کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر عاشق اللہ محسود،شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں ارمز میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے واصل جہنم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق عاشق اللہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک کار سوار ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شہریار محسود اور خان سید سجنا گروپ کے درمیان اختلافات کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے کہ سجنا گروپ پہلے ہی مرکزی تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔

سرکاری اور قبائلی ذرائع کے مطابق عاشق اللہ محسود تحریک طالبان کے اہم کمانڈر تصور کیے جاتے تھے، جو قاری حسین محسود کے بعد خود کش بمباروں کو ٹریننگ دینے کے ماہر تھے۔

واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی،جبکہ تحریکِ طالبان کی جانب سے بھی عاشق اللہ محسود کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

.......

/169