4 جون 2014 - 14:13
امیر کویت کادورہ تہران اہم اور تاریخی

کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امیر کویت کے حالیہ دورہ تہران کو نہایت اہم اور تاریخی قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امیر کویت کے حالیہ دورہ تہران کو نہایت اہم اور تاریخی قراردیا ہے۔ کویت کے اخبار الرائي نے رپورٹ دی ہے کہ اسپیکر مرزوق غانم نے امیر کویت کے دورہ تہران کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے علاقے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گي۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے مثبت اثرات عنقریب دیکھنے کو ملیں گے۔ واضح رہے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجاجر الصباح اتوار کو ایران کے دورے پر تہران پہنچے تھے اور انہوں نے تہران میں رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات بھی کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲