4 جون 2014 - 13:34
یوکرینی فوج کا ملک کے جنوبی علاقے پر حملہ

یوکرین کی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے کے شہر اسلاویانسک پر حملہ شروع کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے عبوری  وزیر داخلہ آرسن آواکوف نے کہا ہے کہ فوج نے اسلاویانسک پر ایک مرحلے پر مبنی حملہ شروع کیا ہے۔ادھر اسلاویانسک کے ميئر کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حملہ یوکرینی فوج کا سب سے شدید حملہ ہے۔عوام ذرائع کے مطابق یوکرین کے طیاروں نے اس شہر پر کئي مرتبہ بمباری بھی کی ہے۔ واضح رہے نومنتخب صدر پترو پوروشنکو نے علیحدگي پسندوں کے ساتھ مذاکرات کے آپشن کو مسترد کرتے ہوئے فوجی طریقے پر تاکید کی ہے۔ ادھر روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس کی فوجیں مشرقی یوکرین میں نہیں ہیں، روس کے مشرقی علاقوں میں روسی نژاد اور روسی زبان لوگ رہتے ہیں جو یوکرین پر مغرب نواز حکومت پسند نہیں کرتے۔ ان علاقوں میں بھی یوکرین کی فوج اور مخالفین میں جھڑپيں جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲