ابنا: امریکہ کا اٹھائيس سالہ فوجی بوی رابرٹ برگڈل جون تیس دو ہزار نو سے افغانستان میں طالبان کی قید میں تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے پانچ طالبان قیدیوں کے بدلے ایک امریکی فوجی کو رہا کرانے میں قطر کے کردار کو اہم قراردیا ہے۔ طالبان اور امریکہ کے درمیان یہ ڈیل قطر کی وساطت سے انجام پائي ہے۔ صدر اوباما نے امریکی قیدی فوجی کے اہل خانہ اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس امریکی فوجی کے بدلے گوانتانامو میں قید طالبان کے پانچ قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔
امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان کے پانچ قیدیوں کے بدلے ایک امریکی فوجی رہا کروایا گيا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق امریکہ کا اٹھائيس سالہ فوجی بوی رابرٹ برگڈل جون تیس دو ہزار نو سے افغانستان میں طالبان کی قید میں تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے پانچ طالبان قیدیوں کے بدلے ایک امریکی فوجی کو رہا کرانے میں قطر کے کردار کو اہم قراردیا ہے۔ طالبان اور امریکہ کے درمیان یہ ڈیل قطر کی وساطت سے انجام پائي ہے۔ صدر اوباما نے امریکی قیدی فوجی کے اہل خانہ اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس امریکی فوجی کے بدلے گوانتانامو میں قید طالبان کے پانچ قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔
.......
/169