اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صفدر رضا نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مصر کےعوام نے حسنی مبارک جیسے ڈکٹیٹر کی حکومت کو سرنگون کردیا اور عوامی سیلاب کے سامنے کوئي بھی حکومت جسے عوام کی حمایت حاصل نہ ہو ٹہر نہیں سکتی۔ انہوں کہا کہ صدارتی امید وار حمد بن صباحی نے الزام لگایا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئي ہے لیکن امریکہ، اقوام متحدہ اور دوسرے یورپی ممالک خاموشی بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید ان کی خاموشی کی وجہ یہ ہو کہ وہ چاہتے تھے کہ جنرل سیسی ہی صدر بنیں۔ صفدر رضا نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں شرکت نہ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اخوان المسلمین نے عوام کی عدم شرکت کی قدردانی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲