ابنا: سی آئی اے کے سابق جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن نے امریکی ٹی وی چینل این بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے لیے بیرون ملک خفیہ مشنز پر تعینات رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ انسانوں کی بہ نسبت کمپیوٹرز کے ذریعے زیادہ بہتر خفیہ معلومات حاصل کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک تربیت یافتہ جاسوس ہیں اور میں نے بیرون ملک خفیہ طور پر کام کیا اور مجھے ایک فرضی نام بھی دیا گیا تھا۔ اسنوڈن نے مزید کہا کہ انہوں نے سی آئی اے اور این ایس اے کے لیے کام کیا ہے اور ڈیفنس اینٹلیجنس ایجنسی میں لیکچر بھی دیے ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن امریکہ میں قومی سلامتی کے ادارے کی جانب سے دنیا میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کے ذریعے جاسوسی کرنے کے پروگرام کا راز افشا کرنے کے بعد امریکہ سے فرار ہو کر روس چلے گئے تھے۔ جاسوسی کے پروگرام کے فاش ہونے کے بعد کئی ممالک کے ساتھ جن میں یورپی ممالک بھی شامل تھے، امریکا کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
.....
/169