ابنا: نائیجریا کی ریاست بونو کے کمشنر برائے تعلیم نے بتایا ہے کہ اب بھی دوسو انیس طالبات لاپتہ ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نائیجریا میں مذہبی عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام نے چودہ اپریل کو شبوک نامی گاؤں سے ایک سیکنڈری اسکول سے دو سو چوہتر طالبات کو اغوا کر لیا تھا اور انہیں لونڈیاں بنا کر فروخت کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
حکام کے مطابق ترپن لڑکیاں اغوا کیے جانے کے کچھ دیر بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔
کمشنر تعلیم موسٰی نیوا نے قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہونے والی چار لڑکیوں سے متعلق مزید معلومات بتانے سے انکار کر دیا تھا۔
انتہا پسند تنظیم بوکو حرام نے 2009 سے نائجیریا کے خلاف بغاوت شروع کی ہوئی ہے اور اس تنظیم کی طرف سے کیے گئے حملوں میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں.
.......
/169