29 مئی 2014 - 10:24
 توہین اہلبیت ؑ پر مکمل خاموشی کیوں؟

ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ قتل و غارت کے نتیجے میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے اورتوہین اہلبیت ؑ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں جان بوجھ کر تاخیر ی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں

ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ مشترکہ پریس  کانفرنس سے خطاب  میں کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ قتل و غارت کے نتیجے میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے اورتوہین اہلبیت ؑ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں جان بوجھ کر تاخیر ی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا وہ عدلیہ جس نے توہین عدالت کے نتیجے میں دو وزراء اعظم کو ہٹا دیا، توہین اہلبیت ؑ پر مکمل خاموش ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سمیت اعلٰی عدلیہ عوام کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم طالبان کے ساتھ مذاکرات کے مخالف ہیں، جب تک دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف یکم جون کو کراچی میں احتجاج کیا جائے گا۔ انھوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بے گناہ لوگوں کو بےجا تنگ کرنے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر ظلم اور بربریت کرنے پر پنجاب حکومت اور رانا ثناءاللہ کو تنبیہ کی کہ وہ منفی ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو انصاف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، ان کی تمام پالیساں عوام اور ریاست کے خلاف ہیں۔ انھوں نے بری امام کی قبر مبارک کو مسمار کرنے کی مزموم کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبر مبارک مسمار کرنے سے باز رہا جائے۔

.......

/169