27 مئی 2014 - 11:43
صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمتی گروہوں میں اتحاد پر تاکید

۔ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس محکمہ کے سربراہ نے صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمتی گرہوں میں اتحاد کو ضروری قراردیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا بریگیڈیئر امیر علی حاجی زادے نے العالم چینل کے ساتھ انٹریوں میں ملت لبنان اور تمام عرب اسلامی ملکوں کو اسلامی ملکوں کی مزاحمت کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کو اپنے اتحاد کا تحفظ کرتے ہوئے شام کے ساتھ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا  کہ مزاحمت نے صیہونی حکومت کے تسلط کو توڑ کر یہ ثابت کر دیا کہ یہ ناجائزحکومت جس طاقت کا دعوی کرتی تھی وہ اس کے پاس نہیں ہے ۔پاسداران انقلاب اسلامی کے ائرواسپیس محکمہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکا اور مغربی حکومتیں، کسی طاقتور ملک کو پسند نہیں کرتیں ۔ یہ طاقتیں، طاقتور ایران سے ٹکرانا نہیں چاہتیں اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ ایران کو اندر سے کمزور کیا جائے . بریگیڈیئر امیر علی نے مغرب پر جوہری مذاکرات کے ذریعے ایران کی میزائل توانائی کو تباہ کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائی کسی بھی مذاکرات کے پروگرام میں شامل نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران، اپنی دفاعی قوت میں اضافہ کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کو سب سے پہلے تو قومی اتحاد اور اپنی رہبری کی پیروی پر اعتماد ہے اور قومی اتحاد اور باہمی تعاون ہی قوم کی اصل طاقت ہے۔بریگیڈیئر امیر علی حاجی زادے نے واضح کیا کہ ایران نے اپنے میزائل ، ملک کے نوجوانوں کی مدد سے بنائے اور اس کے لئے اس نے باہر سے سے کچھ درآمد نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲