اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مجلس شورائے اسلامی، جوھری مسئلہ، فلسطین، بحران شام، اور سامراجی فتنوں کے بارے میں ٹھوس اور واضح موقف رکھتی ہے۔ پارلیمنٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ پارلیمنٹ کے ارکان کی ملاقات کے موقع پر کہا کہ پارلیمنٹ، سامراج کے مقابلے میں اسلامی اصول اورعوامی جمہوری حاکمیت کے دفاع کا محاذ ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام، اسلامی نظریات کا علمبردار ہے کہا کہ ایران کے عوام کو فخر ہے کہ ان کے ملک کے قوانین اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں اور ملت ایران کے نمائندوں کے ہاتھوں جمہوری بنیادوں پر تدوین کیئے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲