ابنا:فرانس پریس کے مطابق جرمنی میں رہنے والے ہزاروں ترک باشندوں نے ہفتے کو رجب طیب اردوغان اور ان کی پارٹی کے خلاف نعرے لگائے - ہزاروں مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر وپلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر اردوغان مردہ باد کے نعرے لکھے ہوئے تھے -
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ترکی کی کان میں ہونے والے واقعہ کی ذمہ داری ترکی کے وزیر اعظم پر ہی عائد ہوتی ہے جس میں تین سو سے زیادہ کان کن ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے كولین شہر میں ترک مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا -
.....
/169