ابنـا: شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام خط بھیج کر کہا ہے کہ درعا میں بشار اسد کی انتخابی ریلی پر دہشتگردوں کے راکٹ حملوں کی مذمت کرے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ صدر بشار اسد کے حامیوں پر راکٹ حملہ ان وحشیانہ مجرمانہ اقدامات کا تسلسل ہے جو عوام کے قتل عام کی غرض سے بعض ملکوں کی حمایت سے جاری ہیں۔ اس خط میں دہشتگردی سے مقابلہ کرنے والی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا گيا ہے کہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور امریکہ، فرانس، برطانیہ ، ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے فوجی اور غیر فوجی امداد کی روک تھام کریں ۔ واضح رہے جمعے کے دن درعا میں صدر بشار اسد کے حامیوں کی ریلی پر دہشتگردوں نے راکٹ حملہ کیا تھا جس میں انتالیس افراد جاں بحق اور دوسو پانچ زخمی ہوئے تھے۔چودہ زخمیوں کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔
.......
/169