25 مئی 2014 - 08:39
آل خلیفہ کی حکومت بحرین میں اصلاحات کے خلاف

بحرین کے ایک سرگرم عمل سیاسی کارکن نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں حکومت کی جانب سے جاری جرائم، اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ آل خلیفہ حکومت، بحرین میں اصلاحات کے خلاف ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ طالب الشائب نے ریڈیو تہران کی عربی سرویس سے گفتگو کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز کے ہاتھوں ایک چودہ سالہ جوان کے قتل کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ بحرینی حکام کے جارحانہ اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اصلاحات کے مطالبے کا جواب، تشدد سے دے رہے ہیں۔بحرین کے اس سیاسی کارکن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان کے ملک کے انقلاب کی راہ، تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ انقلاب کو تفرقے اور فرقہ واریت میں تبدیل کیا جارہا ہے مگر بحرینی عوام کے اتحاد و یکجہتی نے آل خلیفہ حکومت کی تمام سازشوں کو بے نقاب کردیا۔ طالب الشائب نے کہا کہ بحرین کے انقلاب کا مقصد، آل خلیفہ کی آمرانہ حکومت کا خاتمہ اور ملک میں اصلاحات کو عملی جامہ پہنانا ہے۔بحرین کی جمیعت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے بھی اپنے ملک میں چودہ سالہ نوجوان کے حالیہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یہ عمل، اس بات کا آئینہ دار ہے کہ آل خلیفہ حکومت، بحرینی عوام کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲