ابنا: جمعہ کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے جانے والے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشل نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ 14 سالہ سید محمود سید محسن کی موت کے لیے ذمہ داری کے تعین کو یقینی بنائے۔
واضح ہو کہ اس چودہ سالہ لڑکے کو بدھ کے روز دارالحکومت مناما کے جنوب میں سترہ گاؤں میں مظاہرے کے دوران گولی مارکر شہید کر دیا گیا۔
بحرین پر نوجوان مظاہرین کو قتل کرنے کے معاملے میں تحقیقات کے لیے عالمی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مناما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیر حراست اور مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں اور ایذا رسانی کے واقعات کی فوری طور پر تحقیقات کرائے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات کی تحقیقات میں شفافیت کے فقدان کے لیے آل خلیفہ حکومت پر کڑی تنقید کی۔
ایمسنٹی انٹرنیشل نے شہریوں کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کے لیے بھی بحرینی حکومت کی مذمت کی۔
.......
/169