ابنا: شام کے ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں نے جنوبی شہر درعا میں یہ حملہ کیا ہے جس میں انتالیس افراد جاں بحق اور دو سو زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ صدارتی انتخابات کے جلسوں پر حملے کریں گے۔ قابل ذکر ہے امریکہ کی سربراہی میں شام کے مخالف محاذ نے شام میں صدارتی انتخابات کو غیر قانونی قراردیا ہے۔ اس محاذ میں کچھ ایسے بھی ملک ہیں جہاں کے حکام جمہوریت کے شدید مخالف ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ امریکی سینیٹ نے شام کے دہشتگردوں کے لئے بجٹ مختص کردیا ہے۔ سینیٹ کی اجازت کے بعد امریکہ اب شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو ٹریننگ، ہتھیار، مالی امداد اور مختلف طرح کی امداد دے سکے گا۔ اس سے پہلے امریکہ بالواسطہ طور پر تکفیری دہشتگردوں کی مدد کررہا تھا۔
.......
/169