ابنا: شینہوا کے حوالے سے نقل ہے کہ چين میں ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے چینی ہم منصب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایران اور چین کے وزراء خارجہ نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خآرجہ ظریف ، صدر روحانی کے ہمراہ ایشیائی تنظیم سیکا کے سررباہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے دورے پر ہیں۔
.......
/169