22 مئی 2014 - 10:13
امریکہ ، دوغلی پالیسیوں کا حامل

پاکستان کے عالمی امور کے تجزیہ کار ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود نے کہا ہے کہ امریکہ ہمیشہ دوغلی پالیسیاں اختیار کرتا رہا ہے۔

ابنا: پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود نے آج ریڈیو تہران کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دوسرے مرحلے کے انتخابات میں امریکہ پس پردہ عبداللہ عبداللہ اور ڈاکٹرعبدالغنی کی حمایت کررہا ہے جو کہ خلاف توقع نہيں ہے کیونکہ امریکہ کی شروع سے ہی یہ پالیسی رہی ہے کہ وہ اپنے مفادات کے لئے کام کرتا ہے اور افغانستان کے انتخابات میں بھی امریکہ یہی کررہا ہے۔
ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود نے کہا کہ افغانستان میں پرامن انتخابات کا انعقاد اور اب دوسرے مرحلے کے انتخابات کی مہم طالبان کے لئےدھچکا ہے اور یہ ملک سیکورٹی مسائل و مشکلات کے باوجود جمہوریت کی جانب گامزن ہے ۔انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے انتخابات کے نتائج کے پیش نظر ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کی کامیابی کےزیادہ امکانات ہیں۔

.......

/169