21 مئی 2014 - 06:08
ایران عراق تعلقات کے فروغ پر تاکید

عراقی عدلیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ نے اپنے دورۂ تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر جناب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی

ابنا: عراقی عدلیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ جناب مدحت محمود نے اپنے دورۂ تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر جناب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے عدلیہ کے شعبے میں ایران و عراق کے درمیان تعاون اور اس سلسلے میں طے پانے والے سمجھوتے پر دستخط کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تہران اور بغداد کے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر علی لاریجانی نے عراق میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امن و استحکام پورے علاقے کیلئے قابل ذکر اہمیت کا حامل ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی پالیسیوں کا ایک اہم ترین محور ہے۔اس ملاقات میں جناب مدحت محمود نے بھی اپنے دورۂ تہران اور مختلف شعبوں، خاصطور سے عدلیہ کے شعبے میں ایران کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے جس میں اسلامی قوانین کی مکمل طور پر پابندی ہوتی ہے۔

.......

/169