21 مئی 2014 - 05:53
پاکستانی فوج کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری

پاکستانی فوج کے جنگی طیاروں نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں پربمباری کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کےمطابق فوج کی کاروائي میں تقریبا اسی دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ مہلوکین کا تعلق طالبان اور القاعدہ سے ہے جس میں کچھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔یہ حملے میرعلی، میرانشاہ ، سپین وام ، غلام خان، اور دتہ خیل میں ہوئے ہيں۔
پاکستانی فوج طالبان کے ٹھکانوں پر حملے کی آمادگی کا پہلے ہی اعلان کرچکی تھی۔ پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل راحیل شریق نے پاکستانی وزيراعظم نوازشریف سے ملاقات میں کہا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے کےذمہ داروں کےخلاف وسیع کاروائی کے لئے فوج پوری طرح تیار ہے۔ دو روز قبل شمالی وزيرستان کے غلام خان علاقے میں بم دھماکے کےنتیجے میں نوفوجی مارےگئے تھے۔

.......

/169