20 مئی 2014 - 17:53
عراق میں فوجی کاروائی، ۵۵ دھشتگرد ہلاک

عراق کے مرکز میں فوج کی دھشتگردوں کے خلاف جاری کاروائی کے نتیجے میں 55 دھشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی نہرین نیوز سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے بابل کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی فوج کے دھشتگردوں کے خلاف بھر پور آپریشن میں داعش دھشتگرد گروہ کے 55 عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس فوجی کاروائی میں جنگي طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹروں نے بھی بھر پور حصہ لیا اور دھشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ عراق کے فوجی ذرائع نے مزید کہا کہ بابل کے فاضلیہ، فارسیہ اور جرف الصخر کے علاقوں میں فوج نے دھشتگردوں کے خلاف بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عراق و شام میں دھشتگرد گروہ داعش کے تمام ممکنہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراق کی فوج کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فوج کے اس اہم آپریشن میں دھشتگردوں کے اسلحے کے ذخائر کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی مدد کے لئے استعمال ہونے والے راستوں کو بھی فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲