ابنا: ذرائع کے مطابق مفتی محمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے عوام نے بی جے پی کو ووٹ دیگر اس کی حکومت کو اس بات کا کھلا اختیار دے دیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسائل حل کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی نئی حکومت کو کشمیر میں پائے جانے والے بحران کے حل کیلئے اپنی پوری توانائی کو بروئے کار لانا ہوگا۔مفتی محمد سعید کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آيا ہے کہ نئی دہلی میں بی جے پی کی حکومت تشکیل دیئے جانے کی تیاری ہوچکی ہے اور وويراعظم کی حیثیت سے نریندر مودی عنقریب حلف اٹھانے والے ہیں۔التبہ ہندوستان میں کشمیر کا مسئلہ ہر نئی حکومت کیلئے ہمیشہ ایک چیلنج بنا رہا ہے۔
.......
/169