اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اس شہر میں ایک ایسے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کرآٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جہاں سیاسی شخصیتوں پرقاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق اس نے اس سازش کو ناکام بنادیا ہے۔
گرفتار ہونے والے دہشتگرد اس سے قبل بھی سیاسی اور صحافتی شخصیتوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس کوان دہشتگردوں کے ٹھکانے سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹیں اور اسلحے ملے ہيں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲