اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق مطابق ویانا میں گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا چوتھا دور منعقد ہوا تھا۔
یہ مذاکرات ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع معاہدے کا متن تیار کرنے کے لئے ہورہے تھے لیکن مذاکراتی وفدکے ترجمان عباس عراقچی کے بقول مذاکرات کےپہلے دور میں معینہ راستے پر واضح پیشرفت محسوس نہيں ہوئی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اگرچہ چوتھے دور کے مذاکرات میں کوئی واضح پیشرفت حاصل نہیں ہوئی لیکن اس کا مطلب مذاکرات کی ناکامی نہيں ہے اور طرفین آئندہ مہنے بھی مذاکرات جاری رکھیں گے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ آئندہ مہینے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان مذاکرات کے دو دور کی پیشگوئی کی گئی ہے لیکن اس کی جگہ اور وقت کا تعین ابھی نہيں ہوا ہے۔
مذاکراتی وفد کے ترجمان عباس عراقچی نے ویانا میں اختتامی پریس کانفرنس میں کہا کہ حتمی اتفاق رائے اسی وقت حاصل ہوگا جب مذاکرات میں ایران کےمطالبات پورےکئےجائيں اور فریقین کی جانب سے ملت ایران کے ایٹمی حقوق کی پابندی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲