اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی محنت و سماجی امور کی وزارت کے سیکریٹری واصل نور مہمند نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے بے دخل کیئے جانے والے نوجوان کا تعلق افغانستان کے مختلف شہروں سے ہے اور سعودی پولیس نے ان افغان باشندوں کا گرفتار کرنے کے بعد ملک بدر کیا ہے۔ افغانستان کی محنت اور سماجی امور کی وزارت کے ترجمان علی افتخاری نے بھی کہا ہے کہ اکثر نوجوانوں کو اقتصادی فائدہ اٹھانے اور خودکش حملے انجام دینے کے لئے اسمگل کیا جاتا رہا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے غیرملکی مزدوروں کی بے دخلی ایسی حالت میں انجام پارہی ہے کہ ان مزدوروں کو کسی بھی قسم کی بنیادی سہولیات اور قانونی حقوق حاصل نہیں ہیں سعودی عاجر غیر ملکی مزدوروں کے حقوق دینے میں کوتائی سے کام لیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲