ابنا: متحدہ امارات کی نیوزایجنسی چوبیس نے قطر کی مالی مدد سے علاقے کے عرب ممالک کو تباہ کرنے کی برطانوی اور صیہونی سازشوں کی خبر دی ہے۔ قطر کے اس سابق وزیر نے کہا کہ کہ ملک کی خارجہ پالیسی سابق امیر قطرشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اور سابق وزیراعظم اور وزيرخارجہ شیخ حمد بن جاسم چلا رہے ہيں اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد میں خارجہ پالیسی کی صورت حال سنبھالنے کی توانائی نہيں ہے۔
شیخ عبدالعزیز بن خلیفہ آل ثانی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ قطر، علاقے میں برطانیہ اور صہیونی لابی کی سازشوں پر عمل درآمد کراتا ہے اور اپنی مالی مدد سے علاقے میں ان سازشوں پر عمل درآمد کرانے والا اصلی ملک ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت قطر اور خلیج فارس کے ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پائي جاتی ہے۔ یہاں تک کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ پانچ مئی کو علاقے میں قطر کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفیر دوحہ سے واپس بلا لئے تھے۔
.....
/169