10 مئی 2014 - 17:44
عرب لیگ ڈکٹیٹروں کی لیگ

بحرین کی جمعیت الوفاق کے رکن صادق رحمہ نے عرب ليگ کو عرب دنیا میں ڈکٹیٹروں کی لیگ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صادق رحمہ نے ہفتے کے دن العالم ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ مدتوں سے کوما میں جانے کے بعد کلینیکل ڈیتھ (Clinical death) کا شکار ہوچکی ہے۔ صادق رحمہ نے بحرین کے حالات سے متعلق عرب لیگ کے مواقف کے بارے میں کہا کہ عرب لیگ نے بحرین سمیت خطے کی آمر حکومتوں کے مظالم کےبارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور وہ آل خلیفہ کے مظالم کی روک تھام کے لۓ کوئي اقدام انجام نہیں دے رہی ہے۔ انھوں نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ عرب لیگ کو بحرین سمیت رکن ممالک کی جیلوں انجام پانے والے تشدد کی مذمت کرنی چاہۓ کہا کہ بحرین کی جیلوں میں قیدیوں پر تشدد اور ان کے حقوق کو پامال کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲