ابنا: رپورٹ کے مطابق ابوجا میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان رونڈا فرگوسن اگسٹس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجو تنظیم بوکو حرام کی طرف سے یرغمال بنائی جانے والے دو سو طالبات کی رہائی میں مدد کرنے کے لئے امریکی ماہرین کی ٹیم نائیجیریا پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے دو ہفتے پہلے بوکو حرام نے نائیجیریا کے شمال مشرق میں واقع ایک اسکول سے دو سے زائد طالبات کو اغوا کر لیا تھا جس سے دنیا بھر میں غم و غصے اور تشویش میں اضافہ ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے برطانیہ، فرانس اور چین نے بھی انٹیلی جنس اور سیٹلائٹ کو آرڈینیشن کی پیشکش کی ہے۔ جمعے کو نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر گڈلک جوناتھن نے کہا کہ ان ان کا ملک مغوی طالبات کی رہائی کے لئے پرعزم ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا مہم پر لڑکیوں کے اغوا پر دنیا بھر میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ہے۔ ادھر اطلاعات ملی ہیں کہ اغوا کی گئی لڑکیوں میں سے تقریبا پچاس لڑکیاں مغویوں کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
.......
/169